وزیراعظم اور آرمی چیف 21 نومبر کو سعودی عرب جائیں گے

ہفتہ 18 نومبر 2017 13:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء) وزیراعظم اور آرمی چیف 21 نومبر کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم شاہد خان عباسی 21 نومبر منگل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔

وزیراعظم شاہد خان عباسی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں علاقائی سیکورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے دارالحکومت ریاض میں دہشتگردی کیخلاف بننے والے سعودی اتحاد کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔واضح رہے کہ اس وقت سعودی عرب اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور وہاں متعدد شہزادوں اور وزرا ءکو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے بیٹے کے حق میں تخت سے دستبرداری کا امکان ہے۔