سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے ہزارہ موٹر وے کو آئندہ ماہ عام ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ

ٹول ٹیکس کی شرح کا اعلان بھی کر دیا گیا ،چھوٹی اور بڑی گاڑیوں سے 60روپے سے 290روپے تک ٹیکس وصول کیا جائیگا

ہفتہ 18 نومبر 2017 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مکمل ہونے والے ہزارہ موٹر وے کو آئندہ ماہ عام ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ٹول ٹیکس کی شرح کا اعلان بھی کر دیا گیا۔وزارت مواصلات کے مطابق ہزارہ موٹر وے (برہان حویلیاں موٹرے )منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور آئندہ ماہ اسے عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہزارہ موٹر وے کیلئے ٹول ٹیکس کی شرح کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس کے تحت ہزارہ انٹرچینج سے شاہ مقصود انٹر چینج تک کار سے 60روپے اور ویگن سے 90روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔ منی بس یا کوسٹر پر 130روپے جبکہ بڑی بس پر 180روپے ٹول ٹیکس لاگوہوگا۔اسی طرح دو سے تین ایکسل ٹرک پر 240جبکہ بڑے ٹرک پر 290روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ٹول ٹیکس کا اطلاق ہزارہ موٹروے کو کھولنے کی تاریخ سے لے کر تیس جون 2018تک رہے گا۔واضح رہے کہ ایم ون یعنی پشاور موٹروے کے بعد برہان تا حویلیاں ہزارہ موٹر وے صوبہ خیبرپختوانخوا میں وفاقی حکومت کا دوسرا بڑا منصوبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :