شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کو یرغمال بنا لیے جانے کی افواہیں زیر گردش

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء) شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کو یرغمال بنا لیے جانے کی افواہیں زیر گردش ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کو مبینہ طور پر یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تہمینہ درانی کے مبینہ سیکرٹری زبیر محمود کا سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ایک پیغام بھی منظر عام پر آیا ہے۔ زبیر محمود نے سیکورٹی اداروں سے تحفظ مانگا ہے۔ جبکہ جلد کئی اہم انکشافات کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :