پارلیمنٹ تحلیل کرنےکامطالبہ کرنیوالوں کی اپنی سیاست تحلیل ہورہی ہے،پرویز رشید

ہم این آراو والے نہیں بس انصاف ملناچاہیے،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:51

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء): مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ تحلیل کرنےکامطالبہ کرنیوالوں کی اپنی سیاست تحلیل ہورہی ہے،ہم این آراو والے نہیں بس انصاف ملناچاہیے،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔ انہوں نے آج ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کوپاناما کیس میں نہیں بلکہ اقامہ پرنااہل کیا گیا۔

ہم این آراو والے نہیں بس انصاف ملناچاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے ۔اس طرح کی باتیں افواہیں اوربے بنیادہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ تحلیل کرنےکامطالبہ کرنیوالوں کی اپنی سیاست تحلیل ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

مخالفین دیکھ لیں جلسے کیلئے کوئی سرکاری مشینری استعمال نہیں ہورہی۔ پرویز رشید نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کےخلاف مقدمات فاسٹ ٹریک پر چلائے گئے۔ نواز شریف کےمخالفین کو مقدمات میں ضرورت سے زیادہ رعایت دی گئی۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے۔ جس کے تحت نوازشریف کل اتوارکوایبٹ آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔اسی سلسلے میں پارٹی رہنماؤں کی ایبٹ آباد میں بھرپور انداز میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔