مسلم لیگ(ن) متحد ہے ،اسے توڑنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے،حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے ، مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:55

لاہور۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) متحد ہے ،اسے توڑنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے،2018 میں شیر زور سے دھاڑے گا، اب وقت بدل گیا ہے اب لوگ بات کرتے ہیں ڈرتے نہیں،عدالتی کیسز میں اچھا فیصلہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 120کے دورہ کے دوران وکٹوریہ پارک و دیگر علاقوںمیں مقامی بلدیاتی نمائندوں ، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مریم نواز کی آمد پر کارکنوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا ،بلدیاتی نمائندوں اور پارٹی رہنمائوں نے مریم نواز کو مسائل سے آگاہ کیا جنہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی،مریم نواز نے کہا کہ وہ جن لوگوں کے بارے میں چھوڑنے کی بات ہورہی ہے، مجھے تو نظر نہیں آرہے، یہ کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے حقیقت نہیں،انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ متحد ہے اسے توڑنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے،انہوں نے بتایا کہ والدہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے جبکہ ان کا ابھی لندن جانے کا کوئی پروگرام نہیں،بلدیاتی نمائندوں اور رہنمائوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے ، توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے ،2013ء اور 2017ء کے حالات میں واضح فرق سب کے سامنے ہے ،سیاسی مخالفین سازشوں کی بجائے 2018ء میں مقابلے کی تیاری کریں ،انہوںنے کہا کہ عوام محمد نواز شریف سے بیحد محبت کرتے ہیں اورمحمد نواز شریف عوام سے بڑھ کر ان سے محبت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کا وژن عوام کی زندگی میں بہتری لانا ہے اور اس پر ہر صورت کاربند رہیں گے، بعد ازاں مریم نواز نے یونین کونسل 62کا بھی دورہ کیا ، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کچی آبادی کو جلد مالکانہ حقوق دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :