شہباز شریف عمران خان کو نیازی اس لیے کہتا ہے تاکہ وہ جنرل نیازی کی طرح ہتھیار ڈال دے

عائشہ گلالئی کی حقیقت پوری دنیا جانتی ہے، خاتون ہے اس لیے اس کے الزامات کا جواب نہیں دوں گا: مولانا خادم حسین رضوی

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء) مولانا خادم حسین رضوی کا کہنا ہے عائشہ گلالئی چونکہ خاتون ہے اس لیے اس کے الزامات کا جواب نہیں دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی نے عائشہ گلالئی کے الزامات پر ردعمل دیا ہے۔ مولانا خادم حسین رضوی کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی کی حقیقت پوری دنیا جانتی ہے۔

(جاری ہے)

عائشہ گلالئی چونکہ ایک خاتون ہے اس لیے اس کے الزامات کا جواب نہیں دوں گا۔ عائشہ گلالئی اور عمران خان کے درمیان جو بھی معاملہ ہے اس کے بارے انہیں کچھ معلوم نہیں۔ عائشہ گلالئی جس عمران نیازی کی بات کرتی ہیں وہ انہیں نہیں جانتے۔ وہ صرف عمران خان کو جانتے ہیں۔ مولانا خادم حسین رضوی کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف عمران خان کو جان بوجھ کر نیازی کے نام سے پکارتا ہے۔ شہباز شریف عمران خان کو نیازی اس لیے کہتا ہے تاکہ شاید یوں وہ جنرل نیازی کی طرح ہتھیار ڈال دے۔