پاکستان میں سولر انرجی پلانٹس کی تنصیب کیلئے تعینات چینی شہری مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث نکلا

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء) پاکستان میں سولر انرجی پلانٹس کی تنصیب کیلئے تعینات چینی شہری مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث نکلا ۔ منی لانڈرنگ میں ملوث چینی شہری گینگ گینگ نے ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔

(جاری ہے)

چینی شہری گینگ گینگ کے خلاف تھانہ انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن سرکل کسٹمز میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

چین شہری پر 68000 امریکی ڈالرز ذاتی سامان میں چھپا کر سمگل کرنے کا الزام ہے۔ درخواست گزار چینی شہری کے مطابق اس نے فیصل آباد میں تنصیب کیلئے سولر پینل چین سے خریدنے کیلئے رقم اپنے پاس رکھی، ایئر پورٹ انتظامیہ نے بدنیتی پر درخواست گزار کو منی لانڈرنگ میں ملوث کردیا لہٰذا عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔

متعلقہ عنوان :