فریال تالپورناراض،سعیدغنی سے اختلاف، ڈاکٹر عاصم کی برطرفی کی وجوہات سامنے آ گئیں

فریال تالپور سے ناراضگی، سعید غنی سے اختلافات اور پارٹی قیادت سے بالا بالا فاروق ستار سے ملاقات مہنگی پڑی

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء)ڈاکٹر عاصم حسین مرکزی قیادت سے بال سیاسی سرگرمیوں اور پارٹی عہدیداروں سے سرد مہری کے باعث زیرعتاب آ گئے۔فریال تالپور سے ناراضگی، سعید غنی سے اختلافات اور پارٹی قیادت سے بالا بالا فاروق ستار سے ملاقات مہنگی پڑی ہے اور انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ فریال تالپور سے ناراضگی ڈاکٹر عاصم کو مہنگی پڑی ہے۔

فرال تالپور سعید غنی کو کراچی ڈویژن کا صدر بنانا چاہتی تھیں۔ ڈاکٹر عاصم کے غیرفعال کردار نے فرال تالپور کی ناراضگی میں اضافہ کیا۔ سونے پہ سہاگہ ڈاکٹر عاصم کی فاروق ستار سے ملاقات بھی ہو گئی۔جمعہ کو بلاول بھٹو نے پریس ریلیز کے ذریعے ڈاکٹر عاصم کو عہدے سے ہٹایا۔