رواں ماہ کے آخر تک سانحہ ماڈل ٹاون کا کیس بھی کھولنے کی تیاریاں

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء) رواں ماہ کے آخر تک سانحہ ماڈل ٹاون کا کیس بھی کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک سانحہ ماڈل ٹاون کا کیس بھی کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاون کی جے آئی ٹی رپورٹ عدالت کی جانب سے حاصل کر لی گئی ہے۔ رپورٹ دیکھنے کے بعد اب ماڈل ٹاون سانحے کا کیس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شیخ رشید کا دعوی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں شہباز شریف مرکزی کردار ہیں اور وہ سیدھے جیل جائیں گے۔