بول چینل کے پروگرام میں جس جس کا دل دکھایا اس سے معذرت چاہتا ہوں

خود کچھ بھی نہیں کیا، پروگرام میں وہی کچھ کہتا تھا جو چینل انتظامیہ کی جانب سے کہنے کی ہدایت کی جاتی تھی: عامر لیاقت حسین

ہفتہ 18 نومبر 2017 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء) عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ بول چینل کے پروگرام میں جس جس کا دل دکھایا اس سے معذرت چاہتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر عامر لیاقت حسین نے بول ٹی وی چینل کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت حسین نے چینل کو خیر آباد کہنے کے بعد جاری کیے گئے پیغام میں ان سب افراد سے معذرت کی ہے جن کیخلاف انہوں نے اپنے شو میں ہرزہ سرائی کی تھی۔ عامر لیاقت کا دعوی ہے کہ ان کے دل میں کسی کیخلاف نفرت نہیں ہے۔ اپنے پروگرام میں وہ خود سے کچھ بھی نہیں کہتے تھے۔ پروگرام میں وہی کچھ کہا جاتا تھا جو چینل انتظامیہ کی جانب سے کہنے کیلئے کہا جاتا تھا۔

متعلقہ عنوان :