شیخ رشید کی جانب سے عمران خان کو جمائما سے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ

ہفتہ 18 نومبر 2017 22:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء) شیخ رشید کی جانب سے عمران خان کو جمائما سے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ میرا کی اس بات سے متفق ہیں کہ عمران خان کو جمائما خان کیساتھ دوبارہ شادی کر لینی چاہیئے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ جمائما خان سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ طلاق کے بعد باوجود انہوں نے عمران خان کا بے حد ساتھ دیا ہے۔ جمائما خان نے وفاداری کا جو مظاہرہ کیا ہے وہ پاکستانی خواتین میں بالکل نہیں ہے۔ اس لیے ان کی بھی یہی رائے ہے کہ مران خان کو جمائما خان کیساتھ دوبارہ شادی کر لینی چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :