جب تک اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہیں، وز ارت کیلئے کسی کا نام سامنے آنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا،مصدق ملک

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء) ترجمان وزیراعظم ہائوس ڈاکٹر مصدق ملک نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے استعفے سے معلق خبروں کو جھوٹی اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک اسحاق ڈار کی واضع میڈیکل رپورٹ سامنے نہیں آتیں اس وقت تک اسحاق ڈار اور وزیراعظم کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ جب تک اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہیں تب تک وزیر خزانہ کیلئے کسی کا نام سامنے آنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم ہائوس ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے عہدے سے استعفے سے متعلق تمام خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ وزارت اطلاعات کی جانب سے وزیر خزانہ کے استعفے سیم متعلق خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہے حکومت کے پاس ان کاک وئی استعفیٰ نہیں آیا۔ وزارت خزانہ سے متعلق پالیسیوں کی فائل وزیرعظم کے پاس آئی ہے جبکہ روز مرہ کے کام وزارت خزانہ سرانجم دے رہی ہے سیکرٹری خزانہ جہاں ضرورت پڑتی ہے وہاں پر وہ اسحاق ڈار سے مشاورت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیر خزانہ علالت کے باعث چھٹی پر ہیں تاہم وزارت خزانہ کے کاموں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنے دی جارہی۔

ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کو صحتیابی کیلئے آرام کی ضرورت تھی صحت سے متعلق رپورٹ دو روز تک سامنے آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کسی اور کا نام وزارت خزانہ کیئے آئے جب تک ڈار صاحب کی صحت سے متعلق کوئی واضع رپورٹ سامنے نہیں آتی اور اسحاق ڈار اور وزیراعظم تب تک کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ استعفے سے متعلق خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

متعلقہ عنوان :