پی ٹی ٓئی کی مشکلات میں اضافہ، باغی رہنماوں نے خاموشی سے بڑی چال چل دی

ہفتہ 18 نومبر 2017 23:20

اسلام آباد : (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار نومبر ء) پی ٹی ٓئی کی مشکلات میں اضافہ، باغی رہنماوں نے خاموشی سے بڑی چال چل دی. تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے باغی رہنما اکٹھے ہونے لگے، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی داوڈ کنڈی کی اکبر ایس بابرسے ملاقات تاہم ملاقات میں دونوں نے موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ آصول اور سچائی پر قائم ہو نظریاتی کارکن کی حمایت جاری رکھیں گےاور تحریک انصاف کے نظیریاتی کارکن متحد جسم کے مانند ہیں،اکبر ایس بابر نے ڈی آئی خان واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور مجرموں کو قرارواقعہ سزا ملنی چائیے جبکہ تحریک انصاف اور صوبائی حکومت خواتین کے حقوق سے متعلق ٹیسٹ کیس میں ناکام ہوئی ہے۔ اکبر ایس بابر نے مطالبہ بھی کیا کہ پارٹی میں شخصی امریت قائم کرنے کی بجائے میرٹ کو یقینی بنایا جانا بہت ضروری ہے۔