عمران خان کا ترقیاتی پراجیکٹس کےاشتہاروں میں فوٹوشاپ تصاویرلگانے کا نوٹس

محکمہ اطلاعات سےایمبولینس کی فوٹوشاپ تصویرلگانے پر جواب طلب کرلیا،آئندہ فوٹوشاپ تصویرنہیں لگائی جائے گی۔میڈیا رپورٹس

جمعہ 17 نومبر 2017 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ نومبر ء): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ترقیاتی پراجیکٹس کے اشتہاروں میں فوٹو شاپ تصاویر لگانے کا نوٹس لے لیا، ایمبولینس کی فوٹوشاپ تصویرلگانے پرمحکمہ اطلاعات سے جواب طلب کیاہے،آئندہ فوٹوشاپ تصویرنہیں لگائی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں ان سے سوال کیا گیا کہ خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے مختلف پراجیکٹس کی اشتہاروں میں جومہم چل رہی ہے ۔

ان میں فوٹوشاپ تصویریں لگا کردکھایا جارہا ہے۔ جیساکہ سوشل میڈیاپر مردان ایئرپورٹ اور کچھ گاڑیوں کی تصاویرپرتنقید کی جارہی ہے کہ یہ فوٹوشاپ تصاویرہیں۔جس پرعمران خان نے کہاکہ ہم اس کاسختی سے نوٹس لیاہے۔ میں ایک ایمبولینس فوٹوشا پ تصویرکاپتا چلاتومحکمہ اطلاعات سے اس کانوٹس کیاہے۔

(جاری ہے)

یہ بالکل آئندہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ لیکن جو بھی ہمارے پراجیکٹس ہیں وہ سب سامنے ہیں ہم نے درخت لگائے اس کاہم نے کہا کہ جس نے بھی ہمارے درخت دیکھنے ہیں ہم گاڑی دیں گے وہ خود جاکردیکھیں کہ ہم نے کتنے درخت لگائے ہیں۔

جبکہ ہمارے درختوں کاپراجیکٹس ڈبلیو ڈبلیوایف نے آڈٹ کیا ہواہے۔ واضح رہے سووشل میڈیاپرعمران خان کے خلاف مہم چل ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت اپنے اداروں کی ویب سائٹس اور اشتہاروں میں ترقیاتی پراجیکٹس کی فوٹوشاپ تصاویرلگائی جاتی ہیں۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :