فنڈز نہ ملنے پر ن لیگ کے پنجاب سے 40 یو سی چئیرمینز نے استعفیٰ دینے کی دھمکی دے دی

جمعہ 17 نومبر 2017 19:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ نومبر ء) فنڈز نہ ملنے پر ن لیگ کے پنجاب سے 40 یو سی چئیرمینز نے استعفیٰ دینے کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز کے بعد پنجاب سے ن لیگ کے 40 یو سی چئیرمینز نے بھی پارٹی قیادت کیخلاف بغاوت کر دی ہے۔ فنڈز نہ ملنے پر ن لیگ کے پنجاب سے 40 یو سی چئیرمینز نے استعفیٰ دینے کی دھمکی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

یو سی چئیرمینز کی جانب سے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ انہیں ان کے حلقوں میں کام کروانے کیلئے فنڈز فراہم کیے جائیں۔ بصورت دیگر وہ اپنے عہدوں سے اور پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیں گے۔ اس تمام صورتحال میں پارٹی قیادت نے حنیف عباسی کو ناراض یو سی چئیرمینز کو منانے کا ٹاسک دیا ہے۔ تاہم تاحال تمام تر کوششوں کے باوجود حنیف عباسی بھی ناراض یو سی چئیرمینز کو منانے میں ناکام رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :