نیب نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کر دی

جمعہ 17 نومبر 2017 19:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ نومبر ء) نیب نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب ریفرنسز کی پیشیوں میں عدم حاضری کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

اب نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔

نیب نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کر دی ہے۔ نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ چونکہ احتساب عدالت کی جانب سے دونوں افراد کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، لہذا ان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے۔ نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے فی الحال کوئی جواب نہیں دیا۔