ڈاکٹر عاصم کا وزارت داخلہ کو ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے خط

ڈاکٹر عاصم نے علاج کیلئے 21نومبر کو برطانیہ جانا ہے، سپریم کورٹ بیرون ملک جانے کی اجازت دے چکی ہے، خط کا متن

جمعہ 17 نومبر 2017 19:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ نومبر ء)ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط کے ساتھ ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے علاج کے لیے 21 نومبر کو برطانیہ جانا ہے۔

سپریم کورٹ ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے چکی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ خط کے ساتھ ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے گزشتہ روز ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔