پاکستان رینجرز پنجاب کا ڈیرہ غازی خان میں آپریشن ، کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار، آئی ایس پی آر

جمعہ 17 نومبر 2017 20:08

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ نومبر ء) پاکستان رینجرز پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گرد پنجاب اور کے پی کے میں پولیس پر حملوں میں ملوث ہیں۔ ان دہشت گردوں کے قبضہ سے خودکار ہتھیار بشمول گرنیڈ برآمد کئے گئے ہیں۔