منفی سیاست کرنیوالوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے، 2018 کے انتخابات میں عوام انہیں مسترد کر دیں گے‘شہبازشریف
عوامی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی قیمت پر تماشا لگانے کی کوشش کرنیوالے سیاسی عناصر قوم پر رحم کریں اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے جھوٹ کے منصوعی سہارے کے ذریعے باشعور عوام کو گمراہ نہیںکرسکتے،زمینوں پر قبضے اور اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والے آج کس منہ سے کرپشن کیخلاف واویلا کررہے ہیں عوام بے بنیاد الزامات اور جھوٹ کی سیاست نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ کی اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو
جمعہ 17 نومبر 2017 20:46
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام بے بنیاد الزامات اور جھوٹ کی سیاست نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف دشنام طرازی کی سیاست کر رہے ہیں۔ جھوٹ کے منصوعی سہارے کے ذریعے باشعور عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔
جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے ۔اس لئے ہر موقع پر جھوٹ بولنے والوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ سچ اور حق ہر قدم پر سرخرو ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی قیمت پر تماشا لگانے کی کوشش کرنے والے سیاسی عناصر قوم پر رحم کریں۔ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اسے ہر حال میں پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مشکلات کی راہ سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے اور منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے نئی مثال قائم کی ہے۔ مخالفین جو مرضی کہتے رہیں ہم عوامی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے پرعزم ہیںاورملک و قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے۔ عوام کی خدمت کے لئے بھرپور جذبے سے کام کر رہے ہیں اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ہم نے قومی وسائل شفاف طریقے سے قوم پر صرف کئے ہیں۔ زمینوں پر قبضے اور اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والے آج کس منہ سے کرپشن کیخلاف واویلا کرتے ہیں۔ بے بنیاد الزامات لگانے والے پہلے اپنے کرپشن آلودہ گریبان میں جھانکیں۔ باشعور عوام جان چکے ہیں کہ شکست خوردہ عناصر کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کی تمام تر سیاست دشنام طرازی اور جھوٹ پر مبنی ہے اور یہ پاکستان میں انتشار ،جھوٹ اور منافقت کی سیاست کے بانی ہیں۔ با شعور عوام ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے والوں کو اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹریز عالم داد لالیکا، چوہدری ارمغان سبحانی اور رکن قومی اسمبلی طاہر بشیر چیمہ شامل تھے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 18 نومبر 2017 کی مزید خبریں
-
عراقی فوج نے عراق میں داعش کے آخری ٹھکانہ راوہ پر قبضہ کرلیا ،ْ عراقی پرچم لہرا دیئے گئے
-
سسلین مافیا کی تاریخ میں باس آف دی باسز کے نام سے مشہور خطرناک ترین گاڈ فادر توتو رینا کینسر کے باعث انتقال کر گئے
-
یمن کی سرحدیں نہ کھولی گئیں تو لاکھوں افراد ہلاک ہوجائیں گے،اقوام متحدہ
-
سعودی حکومت نے گرفتار شہزادوں کو اثاثوں سے دستبردار ہونے کی شرط پر رہا کرنے کی پیش کش کر دی
-
بکنگھم شائر میں جہازاور ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکرا گئے،ہلاکتوں کا خدشہ
-
مسلمان حلال کمائی کی نہیں بلکہ حلال غذا کی زیادہ پروا کرتے ہیں،ملائشیائی نائب وزیر
-
یمن میں ایک دن میں 130 بچے موت کے منہ میں جا رہے ہیں،سیو دی چلڈرن
-
بھارتی وزیراعلی کی لکھنو میں آلودگی پر قابو پانے کیلئے مصنوعی بارش کی ہدایت
-
عراق میں لڑکیوں کیلئے شادی کی کم از کم عمر 18 برس سے کم کر کے 9 برس کر نے بارے متنازع بل پر تنقید جاری
-
عبداللہ عبداللہ کا افغانستان میں ٹی ٹی پی کی موجودگی کا اعتراف
-
القاعدہ نے بھارت کی مقامی زبانوں میں لٹریچر شائع کرنا شروع کردیا،بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
سعودی عرب میں غیرملکی تارکین وطن کے ہاں پیداہونے والے بچوں کے لئے ویزہ کی ضرورت نہیں
-
اسرائیل سعودی عرب سے خفیہ معلومات کے تبادلے پر تیار
-
دائود ابراہیم کی کی جائیداد نیلامی ، 1993جیسے دھماکوں کی دھمکی
-
سفارتخانہ کھولنے کی اجازت نہ دینے پر اسرائیل کی اردن کو دھمکی
-
مستعفی لبنانی وزیراعظم الحریری نے ہماری دعوت قبول کرلی، فرانسیسی وزیرخارجہ کی تصدیق
-
بھارت کی تاریخی عمارتوں پر رنگ، پوماکمپنی نے معافی مانگ لی
-
تحریک انصاف کے فیاض الحسن چوہان پر پروگراموں میں آنے پر پابندی عائد
-
فیض آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے کیخلاف ممکنہ آپریشن، جڑواں شہروں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
-
ایک چھوٹا پارلیمانی وفد بنایا جائے جو کے پی میں گوانتاناموبے اور بگرام کی طرز کی جیلوں میں جا کر حقیقت معلوم کرے، سینیٹر فرحت اللہ بابر
-
حلف نامے سے متعلق رپورٹ نوازشریف کو دیدی ،ْراجہ ظفرالحق
-
داوڑ کنڈی کو فی الوقت پارٹی سے نہیں نکالا گیا
-
پیمرا کی غیر قانونی DTHرکھنے پر دوکانداروں کیخلاف کاروائی تیز ہو گئی
-
سی پیک کی بنیاد آصف علی زرداری نے رکھی تھی ،منصوبہ پر بلوچستان کی عوا م کو بھی اعتما د میں لیا جا ئے، سی پیک سے متعلق ابہام دور کرنا ہوں گے،سید ناصر حسین شاہ
-
ماڈل ٹائون میں لاشیں گرانے والی اشرافیہ کسی رعایت کی مستحق نہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری
-
قومی اسمبلی میںنئی حلقہ بندیوں کے لئے ترمیم کی منظوری تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے دی گئی، وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد
-
سندھ میں سرد موسم کا آغاز ہوتے ہی پرندوں کی شامت آ گئی،
-
سندھ پولیس کے کرپشن اور جرائم میں ملوث 19 افسران برطرف، 130 جبری ریٹائر
-
حنا پرویز بٹ نے الزام تراشی،گالم گلوچ اور جھوٹ کی سیاست کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی
-
سوڈا مشروبات کا استعمال جگرکے کئی امراض کیوجہ بن سکتا ہے،ما ہرین امراض
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھرنا ختم کرنے کیلئے آ ج صبح تک کی مہلت دیدی،مذاکرات کے ذریعے کوشش کریں دھرنا ختم ہو جائے، بات چیت ناکام ہونے پر رینجرز اور ایف سی کے ذریعے دھرنا دینے والوں کے خلاف آپریشن ... مزید
-
سینیٹ نے انتخابات (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دیدی
-
مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کرنے سے انکار،سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کی درخواست
-
وزیر قانون نے حلف نامے کی بحالی کی سب سے پہلے حمایت کی، پارلیمنٹ آئین اور ختم نبوتؐ کی سب سے بڑی محافظ ہے، وزیر داخلہ احسن اقبال
-
ن لیگی وزیر بتائیں کہ اسلام آباد دھرنے والوں کو کس نے بھیجا ورنہ انہیں گولی مروا دیں گے: مولانا خادم حسین رضوی
-
قندیل بلوچ کے والدین کو مفتی عبدالقوی نے ایک کروڑ دینے کی پیشکش کی تھی؟ مفتی قوی نے اندرونی کہانی بتادی
-
نیب نے مریم نواز اور نواز شریف کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی
-
وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کی کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس،
-
وزارت خزانہ کو واٹس ایپ پر چلائے جانے کا انکشاف
-
ماڈل ٹائون میں لاشیں گرانے والی اشرافیہ کسی رعایت کی مستحق نہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری
-
گوجرانوالہ کا تین فٹ کا پپو اپنی تمام سیپلیاں کلیئر کر کے نواز شریف کو بھی پیچھے چھوڑ گیا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی گوادرمیں سرکاری عمارات کی تعمیر دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کرنے کی ہدایت،
-
ڈاکٹرعاصم کو پی پی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، ترجمان بلاول ہائوس
-
عمران خان کا قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ درست ہے،پرویز خٹک
-
پارٹی پر نواز شریف کی گرفت نہیں رہی،نظریاتی گروہ نے خود کو نا اہل شخص سے الگ کر لیا‘تحر یک انصاف
-
نواز شریف نے لاہور میں مصروف دن گزارا، ڈیفنس کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد عوام میں گھل مل گئے
-
آرمی چیف کی شہید کیپٹن جنید حفیظ کے گھر آمد،اہلخانہ سے ملاقات،قبر پر پھول چڑھائے
-
آئینی طریقے کے مطابق وزیراعظم خود قبل از وقت نئے انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں مگر موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے،
-
منفی سیاست کرنیوالوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے، 2018 کے انتخابات میں عوام انہیں مسترد کر دیں گے‘شہبازشریف
-
بنگلہ دیش کے چیف جسٹس کی جانب سے پاکستان کی سپریم کورٹ کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.