آئینی طریقے کے مطابق وزیراعظم خود قبل از وقت نئے انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں مگر موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے،

ہماری کوشش ہوگی کہ مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائیں، بلاول بھٹو کا ملتان میں 15دسمبر کو تاریخی جلسہ ہو گا، پیپلز پارٹی کے کچھ حلقوں میں گڑ بڑ کی کوشش کی جارہی ہے کوشش کریں گے کہ حلقوں میں گڑ بڑ نہ ہو،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 نومبر 2017 20:46

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ نومبر ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئینی طریقے کے مطابق وزیراعظم خود قبل از وقت نئے انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں مگر موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، ہماری کوشش ہوگی کہ مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائیں، ختم نبوت اور الیکشن ترامیم بارے کمیٹی بنی ہوئی ہے رپورٹ جلد آنی چاہیئے۔

بلاول بھٹو کا ملتان میں 15دسمبر کو تاریخی جلسہ ہو گا، پیپلز پارٹی کے کچھ حلقوں میں گڑ بڑ کی کوشش کی جارہی ہے کوشش کریں گے کہ حلقوں میں گڑ بڑ نہ ہو۔جلسہ میں اہم شخصیات کی پی پی شمولیت بارے کہنا قبل ازوقت ہے ۔جلسہ سے قبل اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گی، و فاق میں بھی پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی اور انشاء اللہ پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی ہی بھاری مینڈیٹ حاصل کرے ۔

(جاری ہے)

گی ۔ وہ جمعہ کو چوک فوارہ پر صوبائی حلقہ 197کے پارٹی سیکریٹریٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر جاوید صدیقی، خواجہ رضوان عالم بھی ہمراہ تھے سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ہے ہر دور میں پیپلز پارٹی نے عمدہ کام کیا ہے اور ورکرز نے پارٹی کو مزید منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نومکمل ہونے کے بعد بلاول بھٹو نے چار ماہ پہلے آجانا تھا مگر ملکی حالات خراب ہونے کی وجہ سے وہ ملتان نہ آ سکے انشاء اللہ وہ اب 15دسمبر کو ملتان آئیں گے اور تاریخی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہی ہو گی ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو پیپلز پارٹی کے منشور اور پروگرام کے ساتھ چلے گا وہی پیپلز پارٹی کے ساتھ چلے گا ہم ایسا کام کرنا ہی نہیں چاہیں گے کہ جس کا انجام دوسروں جیسا ہو ہم اچھے لوگوں کو پیپلزپارٹی میں ویلکم کریں گے ہمارا مقصد ہجوم نہیں نظریات کو اکھٹا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے آئین کو بحال کیا اداروں کو مضبوط کیا ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا اور آج بھی عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نئی مردم شمار ی کے بعد حلقہ بندیوں کا مرحلہ شروع ہے جو حلقے بچیں گے وہ وہیں سے الیکشن لڑ لیں گے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے جلسہ کے لیے ہم سرخرو ہوں گے پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی مکمل ہوگئی تنظیم مکمل ہونے پر پارٹی ورکرز کو مبارکباد دیتا ہوں۔