وزیر اعلیٰ بلوچستان کی گوادرمیں سرکاری عمارات کی تعمیر دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کرنے کی ہدایت،

سرکاری شعبہ میں دفاتر ، تعلیمی اداروں ،صحت کے مراکز سمیت دیگر عمارات اس طرح ڈیزائن کی جائیں جو موسمی اثرات برداشت کرنے کیساتھ ساتھ دیگر تمام ضروریات پوری کر سکیں ،تعمیرات میں اعلیٰ معیار کو بھی یقینی بنایا جائے نواب ثناء اللہ خان زہری گوادر میں مختلف شعبوں میں عمارات کی تعمیر کے مجوزہ منصوبوں دی جانیوالی بریفنگ میں خطاب

جمعہ 17 نومبر 2017 21:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ نومبر ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے گوادرمیں سرکاری عمارات کی تعمیر مستقبل کی ضروریات اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری شعبہ میں دفاتر ، تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز سمیت دیگر عمارات اس طرح ڈیزائن کی جائیں جو موسمی اثرات برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر تمام ضروریات پوری کر سکیں اور تعمیرات میں اعلیٰ معیار کو بھی یقینی بنایا جائے۔

وہ جمعہ کو گوادر میں مختلف شعبوں میں عمارات کی تعمیر کے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ میں خطاب کر رہے تھے۔ سینیٹر آغا شاہ زیب درانی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (منصوبہ بندی و ترقیات) قمر مسعود، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات شیرخان بازئی اور سیکرٹری خزانہ حیدر علی شیکوہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

منصوبے کے کنسلٹنٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گوادر سمیت تمام شعبوں میں دیرپابنیادوں پر سٹیٹ آف دی آرٹ عمارات کی تعمیر سے نہ صرف مستقبل کی ضروریات پوری ہوسکیں گی بلکہ وقت اور سرمائے کی بھی بچت ہوگی، انہوں نے کہا کہ گوادر مستقبل کی معاشی و تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنے جارہا ہے جہاں ملکی اور بین الاقومی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے مستحکم بنیادوں پر بنیادی ڈھانچہ کی فراہمی ضروری ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گوادرصوبے کا سرمائی دارالحکومت بھی ہے اس تناظر میں گوادر میں سیکرٹریٹ کمپلکس اور دیگر دفاتر کے قیام کے لئے عمارات کی تعمیر کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے اس پر فوری عملدرآمد کا آغاز کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :