گوجرانوالہ کا تین فٹ کا پپو اپنی تمام سیپلیاں کلیئر کر کے نواز شریف کو بھی پیچھے چھوڑ گیا

جمعہ 17 نومبر 2017 21:52

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ نومبر ء):گوجرانوالہ کے تین فٹ کے پپو نے اپنے میٹرک کے سیپلیمنٹری امتحان میں 475نمبر لے کر محلے میں ڈھول کی تھاپ پر انٹری کر کے سب کو حیران کر دیا ۔میڈیا تفصیلات کے مطابق پپو کا قد 3فٹ ہے لیکن عزم بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پپو کا اپنے مستقبل کے عزائم بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ میں بڑے ہو کر جج بنو گا اور لوگوں کو انصاف فراہم کروں گا ۔

3 فٹ کاپپو جب ڈھول کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے اپنے استادکو مٹھائی دینے پہنچا تو استاد نے بھی پپو کو بہت سی دعائیں دیں ۔واضح رہے کہ عوامی پارٹی کے سربراہ شیخ رشید اکثر نواز شریف کوپپو جیسے نام سے منسوب کرتے ہیں کہ پپو کی سیپلیاں آچکی ہیں اور وہ فیل ہوچکے ہیں ۔لیکن گوجرانوالہ کے اس تین فٹ کے پپو نے اپنی سیپلیاں کلیئر کر کے سب کے دل جیت لئے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں

متعلقہ عنوان :