نیب نے مریم نواز اور نواز شریف کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی

جمعہ 17 نومبر 2017 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ نومبر ء) نیب نے مریم نواز اور نواز شریف کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے شریف خاندان کے کئی افراد کے نام ای سی ایل مین ڈلوانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ نیب نے اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد اسحاق ڈار، حسین نواز اور حسن نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ اب نیب نے مریم نواز اور نواز شریف کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ہے۔ نیب نے احتساب عدالت میں چل رہے کیسز کے باعث نواز شریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔ نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ مریم نواز اور نواز شریف احتساب عدالت مین چل رہے کیسز سے راہ فرار اختیار کر سکتے ہیں، لہذا ان دونوں شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈال کر انہیں بیرون ملک روانہ ہونے سے روکا جائے۔ نیب نے محمد صفدر کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔ نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔