ن لیگی وزیر بتائیں کہ اسلام آباد دھرنے والوں کو کس نے بھیجا ورنہ انہیں گولی مروا دیں گے: مولانا خادم حسین رضوی

جمعہ 17 نومبر 2017 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ نومبر ء) خادم حسین رضوی کا کہنا ہے کہ ن لیگی وزیر بتائیں کہ اسلام آباد دھرنے والوں کو کس نے بھیجا ورنہ انہیں گولی مروا دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے سربراہ خادم حسین رضوی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان پر جو الزام لاگیا جا رہا ہے کہ انہوں نے کسی کی پشت پناہی پر اسلام آباد میں دھرنا دیا، یہ الزام سراسر بے بنیاد ہے۔

مولانا خادم حسین رضوی نے مطالبہ کیا ہے کہ ان پر یہ الزام عائد کرنے والے ن لیگ کے وزیر یا تو یہ بتائیں کہ انہوں نے کس کے کہنے پر دھرنا دیا ہے اور پھر انہیں گولی بھی مار دی جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر یہ الزام لگانے والے ن لیگ کے وزیر کو گولی مروا دی جائے گی۔ اس تمام گفتگو کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے: