مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کرنے سے انکار،سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کی درخواست

جمعہ 17 نومبر 2017 14:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ نومبر ء):مذہبی جماعتوں نے ایک مرتبہ پھر دھرنا ختم کرنے سے انکار سے کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کی درخواست کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی نے شہری کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ وہ ہر حال میں کل دس نجے تک مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کروا کر راستے کلئیر کروایں۔مذہبی جماعتوں نے عدالتی حکم پر رد عمل دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر دھرنا نہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ہمارا موقف سنے بغیر حکم دیا سپریم کورٹ از خود نوٹس لےکر ہمارا موقف سنے۔