ربیع الاول 1439 ہجری کا چاند اتوار کو نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 16 نومبر 2017 19:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء)ربیع الاول 1439 ہجری کا چاند اتوار کو نظر آنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول کے نئے چاند کی پیدائش 18 نومبر کو 4 بج کر 42 منٹ پر متوقع ہے۔ موسمی حالات اور خلائی اندازوں کی روشنی میں ربیع الاول 29 صفر بمطابق 19 نومبر 2017 کو نظر آنے کا امکان ہے۔ اس طرح 20 نومبر کو یکم ربیع الاول 1439 ہجری ہوگی۔۔