آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کمانڈر جنرل جوزف ووئل کی ملاقات

خطے کی سکیورٹی اور پاک افغان سرحدی امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 16 نومبر 2017 19:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کے کمانڈر جنرل جوزف ووئل نے ملاقات کی ۔ جس میں خطے کی سکیورٹی اور پاک افغان سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سنٹر کے کمانڈرکے کمانڈر جنرل جوزف ووئل نے ( جی ایچ کیو) میں ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات سمیت خطے کی سکیورٹی افغانستان کی صورت حال پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے لئے کسی دوسرے ملک سے زیادہ اہم ہے ہم نے مشکلات کے باوجود دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے لئے حد سے بڑھ کر کوششیں کیں مگر افسوس کہ پاکستان کی کوششوں کے برعکس عالمی برادری ایسا نہیں کررہی ۔ پاکستان کی عوام کے امنگوں کے مطابق مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پار افغانستان سے پاکستانی علاقے میں دہشتگردوں کے حملے جاری ہیں جس سے پاک فوج کے جوان شہید ہو رہے ہیں امریکی جنرل جوزف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا ۔ ۔