تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا کرنے کی کوشش ہے ، پرویز مشرف

نواز شریف کی بدقسمتی ہے کہ اس کی حکومت ذلیل کر کے چھینی جاتی ہے۔ اس سے پہلے بھی جلا و طنی اور 15سال نا اہل قرار دیا گیا تھا۔ اب ساری عمر کے لیے نا اہل ہو چکا، سابق صدر

جمعرات 16 نومبر 2017 19:37

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء)سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف کی بدقسمتی ہے کہ اس کی حکومت ذلیل کر کے چھینی جاتی ہے۔ اس سے پہلے بھی جلا و طنی اور 15سال نا اہل قرار دیا گیا تھا۔ اب ساری عمر کے لیے نا اہل ہو چکا ہے۔ نواز حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے فوج کو بھی پریشانی کا سامنا رہا یہ تو سپہ سالار جنرل راحیل شریف جس نے ملک سے گند نکال دیا ۔

جتنی بھارتی جار حیت اس کے دور میں ہوئی میرے 9 سالہ دور حکومت میں بھی نہیں ہوئی ۔ بھارتی جاسوس کی کھلے عام اجازت بلوچستان اور سرحد میں دہشت گردانہ کاروائیاں ، مودی کے ساتھ اندرونی معاہدہ تھا ۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار پی پی 192 آل پاکستان مسلم لیگ حاجی محمد اسحاق بھٹی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا کرنے کی کوشش کرتا رہا اب بھی خواہش ہے کہ ملک ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے ۔

سابق صدرجنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ اپنی نا کامیوں کاذمہ دار عدلیہ کو ٹھہرایا ہے۔ نیب نے شریف خاندان کے خلاف شکنجہ کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ عوامی دباؤ پر تیار کر رکھا ہے۔ وزیر خزانہ بھاگ گیا ہے۔ باقی کا نام اس Year میں ڈال کر لوٹی ہوئی کھربوں کی دولت پاکستان لائی جائے ۔ ابھی تو 150 سیاستدان ایسے ہیں جن کے تین ہزار ارب روپے باہر کے ممالک میں پڑے ہیں ۔

جبکہ 900 افراد کے 7 ہزار ارب روپے ان ممالک میں پڑے ہیں کہ یا تو وہ ان کا پیسہ دبا لیں گے ۔ جس طرح بے نظیر بھٹو کا دیا لیا گیا اگر یہ سارا پیسہ واپس آتا ہے تو امریکہ برطانیہ سمیت کئی ممالک کی کرنسی نہ صرف نیچے آ جائے گی ۔ بلکہ ملکی معیشت بھی ہو گی ۔ جو بھی سیاستدان آیا دونوں ہاتھوں سے لوٹا میں نے غیر ملکی قرضوں کی واپسی ممکن بناکر 15 کھرب روپے کا قرضہ اتارا جو قوم کو ایک تحفہ دیا تھا ۔ 29 ارب ڈالر (19کھرب 72 ارب روپے )چھوڑے تھے اب زر داری اور نواز شریف نے (127 کھرب 20ارب ٌ)تک پہنچا دیا ۔ انشاء اللہ سیاسی جماعتوں کی خواہش ہے کہ میں دوبارہ آؤں اور پاکستان عوامی اتحاد یہ پورا قرضہ انہیں لیٹروں سے واپس لیکر ملک کو بیرونی قرضوں سے چھٹکارا دلاوں گا ۔

متعلقہ عنوان :