سیاسی اختلاف قومی مفاد پر حاوی، حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاونٹ پر خیبرپختوںخواہ کے بلین ٹری منصوبے کیلئے کی جانے والی تعریفی ٹوئٹ ڈیلیٹ کروا دی گئی

جمعرات 16 نومبر 2017 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاونٹ پر خیبرپختوںخواہ کے بلین ٹری منصوبے کیلئے کی جانے والی تعریفی ٹوئٹ ڈیلیٹ کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آج کل سوشل میڈیا پر حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ کے خاصے چرچے جاری ہیں۔ 2 روز قبل حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے خیبرپختوںخواہ کے بلین ٹری منصوبے کیلئے ایک تعریفی ٹوئٹ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ٹوئٹ میں کنوینشن سینٹر اسلام آباد میں بلین ٹری منصوبے کی کامیابی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے منصوبے کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ تاہم سیاسی اختلاف ہونے کے باعث ٹوئٹ کو فوری ڈیلیٹ کروا دیا گیا۔ اس حوالے سے اب معروف سماجی کارکن جبران ناصر کی جانب سے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ جبران ناصر کا کہنا ہے کہ کیا خیبرپختوںخوا پاکستان کا حصہ نہیں؟ کیا خیبرپختونخواہ کی ترقی پاکستان کی ترقی نہیں؟ حکومت پاکستان کو بلین ٹری منصوبے کیلئے کی گئی تعریفی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے پر شرم آنی چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :