سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف تینوں ریفرنسزکو یکجا کرنے کے حوالے سے دائر اپیل مسترد کردی

نظرثانی کیس کے فیصلے کے بعد پہلے فیصلے کیخلاف اپیل دائر نہیں ہوسکتی، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار

جمعرات 16 نومبر 2017 19:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف تینوں ریفرنسزکو یکجا کرنے کے حوالے سے دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظرثانی کیس کے فیصلے کے بعد پہلے فیصلے کیخلاف اپیل دائر نہیں ہوسکتی۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نوازشریف کی تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر رجسٹرارآفس نے اعتراضات لگاتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ درخواست گزار چاہیں تومتعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے ان کے وکیل نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات کیخلاف ان چیمبراپیل دائرکی تھی جس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبرمیںکی۔ سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے پیش ہوکر بتا یا کہ ہماری درخواست پر بے جا اعتراضات لگائے گئے ہیں اس لئے استدعا ہے کہ تینوں ریفرنس یکجا کرکے سنا جائے۔ چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات برقراررکھتے ہوئے اپیل مستردکردی اور واضح کیا کہ نظرثانی کیس کے فیصلے کے بعد اصل فیصلے کیخلاف اپیل دائر نہیں ہوسکتی۔