خیبر پختونخواہ کے اراکین اسمبلی نے عمران خان کیخلاف بغاوت کر دی ہے

سینیٹ کے الیکشن میں تحریک انصاف کو بری طرح شکست ہوگی: وزیرداخلہ احسن اقبال کا دعوی

جمعرات 16 نومبر 2017 19:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) احسن اقبال کا دعوی ہے کہ خیبر پختونخواہ کے اراکین اسمبلی نے عمران خان کیخلاف بغاوت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا دعوی ہے کہ مسلم لیگ ن نہیں بلکہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے عمران خان کیخلاف بغاوت کر دی ہے۔ خیبر پختونخواہ کے اکثریتی اراکین اسمبلی عمران خان کیخلاف ہو چکے ہیں۔ احسن اقبال کا دعوی ہے کہ تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ کے اکثریتی اراکین اسمبلی اپنی پارٹی کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں دیں گے۔ اسی باعث سینیٹ کے الیکشن میں تحریک انصاف کو بری طرح شکست ہوگی۔ تحریک انصاف اسی شکست کو دیکھتے ہوئے خوفزدہ ہے۔