وزیراعلی شہبازشریف کا تربت میں قتل ہونیوالے افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

پنجاب حکومت مقتولین کے لواحقین کو فی کس10 لاکھ روپے مالی امداد دے گی

جمعرات 16 نومبر 2017 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے بلوچستان کے علاقے تربت میں قتل ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق پنجاب حکومت مقتولین کے لواحقین کو فی کس 10لاکھ روپے مالی امداد دے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ جن عناصر نے معصوم لوگوں کی زندگیاں چھینی ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں-معصوم لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دینے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گی-انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس اس ضمن میں ایف آئی اے کے ساتھ ملکر ایسے جعلی ٹریول ایجنٹس کا قلع قمع کرے گی-پنجاب اور وفاقی حکومت ملکر اس ناسور کا خاتمہ کریں گی-انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے تربت میں 15افراد کا قتل انسانیت سوز واقعہ ہے اور اس دلخراش واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہماری تمام تر ہمدردیاںمقتولین کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔میں اور پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں اور اس سانحہ پر دلی افسوس اور رنج ہوا ہی- انہوں نے کہاکہ ہماری آنکھیں اشکبار اور دل غمزدہ ہیںاور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :