نئی حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم، ن لیگ کے متعدد اراکین اسمبلی نے مخالفت کر دی

66 لیگی اراکین اسمبلی کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ

جمعرات 16 نومبر 2017 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) ن لیگ کے متعدد اراکین اسمبلی نے نئی حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم کی مخالفت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم منظور کر لی گئی ہے۔ تاہم قومی اسمبلی کے اجلاس میں 66 لیگی اراکین اسمبلی نے شرکت نہیں کی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کے متعدد اراکین اسمبلی نے نئی حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم کی مخالفت کر دی ہے۔ ن لیگ کے 66 اراکین اسمبلی کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ووٹنگ کے عمل میں ن لیگ کے 120 اراکین اسمبلی نے حصہ لیا۔ اس تمام صورتحال نے ن لیگی قیادت کو شدید پریشانی کا شکار کر دیا ہے۔