حمزہ شہباز شریف کی صدارت میں ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے پالیمنٹرینز کا اجلاس، اراکین اسمبلی کو مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حیدر سلطان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانا ہوگا، حمزہ شہباز،

تمام پارلیمنٹرینز کی مکمل تائید اور بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کی یقین دہانی

جمعرات 16 نومبر 2017 21:09

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) لاہور میں حمزہ شہباز شریف کی صدارت میں ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے پالیمنٹرینز کا اجلاس بسلسلہ ضمنی الیکشن حلقہ پی پی بیس منعقد ہوا جس میں ایم این اے میجر طاہر اقبال، صوبائی وزیر تعمیرات ملک تنویر اسلم سیتھی، ایم اپی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ، ایم پی اے شہریار اعوان، چوہدری حیدر سلطان اور سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس نے شرکت کی، تمام پالیمنٹرینز نے چوہدری حیدر سلطان کے امیدوار کے طور پر مکمل تائید کی، حمزہ شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سیاسی حالات کے نتیجے میں حلقہ پی پی بیس کا ضمنی الیکشن غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، لہٰذا تمام اراکین اسمبلی کو مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حیدر سلطان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانا ہوگا، بعد ازاں حمزہ شہباز شریف نے تمام پارلیمنٹرینز سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور فیڈ بیک حاصل کیا، معلوم ہوا ہے کہ سردار غلام عباس نے اپنی ملاقات میں میجر طاہر اقبال کے حوالے سے اپنے تحفظات بارے بھی آگاہ کیا، حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سردار غلام عباس آپ نے جس طرح پی پی تئیس کا الیکشن لڑا ہے اور شہریار اعوان کی نمایاں کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے آپ حلقہ پی پی بیس میں بھی الیکشن کو اسی انداز میں لڑیں، تمام پارلیمنٹرینز نے حمزہ شہباز شریف کو یقین دلایا کہ حیدر سلطان بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔