شریف خاندان کے دیگر افراد کے بعد بیگم کلثوم نواز کیخلاف بھی کیس کھلنے والا ہے نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کے بعد حدیبیہ سپننگ ملز کیس کھولنے کا بھی فیصلہ کر لیا: چوہدری غلام حسین کا دعوی

جمعرات 16 نومبر 2017 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) شریف خاندان کے دیگر افراد کے بعد بیگم کلثوم نواز کیخلاف بھی کیس کھلنے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز دعوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام حسین نے دعوی کیا ہے کہ نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کے بعد حدیبیہ سپننگ ملز کیس کھولنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ اس کیس میں شریف خاندان کے باقی لوگ بھی زد میں آئیں گے۔ ناصرف نواز شریف اور شہباز شریف، بلکہ ان کے دیگر بھائی اور بیگم کلثوم نواز بھی اس کیس کی زد میں آنے والے ہیں۔ اس کیس کے باعث ان تمام افراد کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :