اگر تین دن کے اندر دھرنا ختم نہ کیا تو عوام کیساتھ خود دھرنا ختم کروانے سڑکوں پر آ جاوں گی: عائشہ گلالئی

جمعرات 16 نومبر 2017 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ 19 نومبرکو راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہری اپنے ساتھ غلیلیں اور ڈنڈے لیکر فیض آباد آئیں ، میرے ہاتھوں میں بھی غلیل ہوگی ، ہم پاکستان کی لڑائی لڑیں گے، دھرنے والوں نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے ، سردی میں لوگ پیدل چل رہے ہیں ، بچے سکول نہیں جا سکتے ، ایک نئے ماڈل ٹائون کی سازش ہو رہی ہے ، یہ لوگ پولیس پر دھاوا بولنے کیلئے آئے ہیں۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ پورے ملک سے خواتین کیلئے اسمبلی کی نشستیں مختص ہیں لیکن فاٹا کے لوگوں کیساتھ نا انصافی ہورہی ہے ،فاٹا کی خواتین کا حصہ بھی رکھنا چاہیے ، کراچی میں غلط ہوئی ہے تو وہاں دوبارہ کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں فاٹا کی آبادی پچاس لاکھ بتائی گئی ہے جو کہ غلط ہے وہاں کی آبادی ڈیڑھ کروڑ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو یرغمال بنایا ہے ، سردی میں لوگ پیدل چل رہے ہیں ، بچے سکول نہیں جا سکتے ، ایک نئے ماڈل ٹائون کی سازش ہو رہی ہے ، یہ لوگ پولیس پر دھاوا بولنے کیلئے آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے بیان دیا ہے کہ حکومت گرنے والی ہے ، نیازی کے بیان اور دھرنے والوں کی کڑیاں ملتی ہیں ، 18نومبر کو میری ڈیڈلائن پوری ہورہی ہے 19تاریخ کو 10بجے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہری اپنے ساتھ غلیلیں اور ڈنڈے لیکر فیض آباد آئیں ، میرے ہاتھوں میں بھی غلیل ہوگی ، ہم پاکستان کی لڑائی لڑیں گے ۔

متعلقہ عنوان :