نااہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے سے روکنے کیلئے بل پیش کرنے کی اجازت نہ دینے پر پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان

جمعہ 17 نومبر 2017 00:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء) پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے نااہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے سے روکنے کیلئے قومی اسمبلی میں بل پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی سے استعفے دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔ اگر نااہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے سے روکنے کیلئے قومی اسمبلی میں بل پیش کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو پھر پیپلز پارٹی قومی اسمبلی سے استعفے دے دی گی۔