سپریم کورٹ نے پاناما لیکس میں شامل تمام افراد کیلئےدرخواست سماعت کیلئے منظورکرلی

جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں دورکنی بنچ تشکیل ،امیرجماعت اسلامی کی درخواست پر23نومبرکوسماعت ہوگی۔میڈیا رپورٹس

جمعرات 16 نومبر 2017 18:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ نومبر ء):سپریم کورٹ نے پاناما لیکس میں شامل تمام افرادکیلئے درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی،امیرجماعت اسلامی کی درخواست پر23نومبرکوسماعت ہوگی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثارنے جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی۔ پاناما کیس میں شامل تمام افرادکیلئے کیس کی سماعت 23نومبرکوہوگی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں دورکنی بنچ تشکیل دے دیاہے۔

(جاری ہے)

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے پاناما لیکس میں شامل تمام افرادکے خلاف تحقیقات کروانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی ۔جس میں استدعاکی گئی تھی کہ پاناما لیکس میں شامل 400سے زائد افرادکیخلاف کاروائی کی جائے۔جس پرسپریم کورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقررکردی ہے۔واضح رہے اس سے قبل سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی کیخلاف پاناما کیس کی سماعت کی تھی جس میں نوازشریف کونااہل قراردیاگیاجبکہ ان کے ریفرنس مزید ٹرائل کیلئے نیب کورٹ بھیج دیے تھے۔ جس کے باعث سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی کااحتساب عدالت میں ٹرائل جاری ہے۔