سندھ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے دم لیں گے ،ْ اب گو زرداری گو ہونے جارہا ہے ،ْعارف علوی

اتوار 22 اکتوبر 2017 15:11

سیہون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہا ہے کہ سندھ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے دم لیں گے ،ْ اب گو زرداری گو ہونے جارہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عارف علوی نے کہاکہ عمران خان جس مسئلے کے حل کے لئے آواز اٹھاتے ہیں اسے حل کرنے تک سکون سے نہیں بیٹھتے، دھاندلی کے مسئلے پر 4 دن دھرنا دینا تھا تاہم 126 دن بیٹھے رہے، پاناما کے مسئلے کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا اب سندھ سے کرپٹ لوگوں کو نکالنے کا وقت آگیا ہے۔

عارف علوی نے کہاکہ سندھ کے عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں یہاں پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں لوگ اب روایتی سیاست سے تنگ آکر تبدیلی چاہتے ہیں اور سندھ میں تبدیلی صرف عمران خان ہی لاسکتے ہیں، اب اگلی باری گو زرداری گو ہونے جارہا ہے ہم سندھ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے ہی دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :