مریم نواز بچی ہے،احتساب یاانتقام کی بات کرکےخاندان کومروا دیا،ظفرعلی شاہ کی تنقید

اتوار 22 اکتوبر 2017 15:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء): مسلم لیگ ن کے سینئررہنماء ظفرعلی شاہ نے مریم نوازکو انتقام یااحتساب والے بیان پرتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مریم نوازبچی ہے ،بیٹی کی جگہ پرہے۔اس نے یہ باتیں کہہ کہہ کروالد اور سارے خاندان کومروادیاہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ میں اختلاف رائے پایاجاتا ہے،لیکن 28جولائی کے واقعے کے بعد زیادہ طاقت پکڑلی ہے۔

جب سے نوازشریف وزارت عظیٰ سے نااہل ہوکرفارغ ہوئے ہیں تب سے پارٹی لیڈرسے محروم ہوگئی۔

(جاری ہے)

کیونکہ نوازشریف الیکشن اور پارلیمنٹ کی سیاست سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔ظفرعلی شاہ نے کہاکہ نوازشریف نااہل ہوئے توانہوں نے اور ان کی صاحبزادی نے براہ راست تنقید شروع کردی ہے۔جبکہ پارٹی شہبازشریف اور چوہدری نثارسمیت دیگرمیں اس کے ساتھ اختلاف پایاجاتاہے۔اسی وجہ سے پارٹی ان کے ہاتھوں سے سلپ ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیک اووروالی بات کوئی پولیس ،رینجرزتونہیں ہیں جنہوں نے ٹیک اوور کرناہے۔ظفرعلی شاہ نے مریم نوازکے احتساب یاانتقام والے بیان پرکہاکہ مریم نوازبچی ہے ،بیٹی کی جگہ پرہے۔اس نے یہ باتیں کہہ کہہ کروالد اور سارے خاندان کومروادیاہے۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :