عمران خان نا اہلی سے بچ سکتے ہیں انہوں نے منی لانڈرنگ نہیں کی ،صابر شاکر

اتوار 22 اکتوبر 2017 17:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء):تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ عمران خان کے نا اہل ہونے کے چانسز بہت کم ہیں کیونکہ انہوں نے منی لانڈرنگ نہیں کی ،ان پر الزام صرف اتنا ہی ہے کیونکہ انہوں نے اپنے اثاثے سہی طور پر ظاہر نہیں کئے ،نیازی سروس اور بنی گالہ گھر کے بارے میں بھی کافی معلومات وہ عدالت میں پیش کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 62F1 کے قوانین کے مطابق اس طرح سے پورا نہیں اترتے جس طرح سے میاں نواز شریف پورا اترتے تھے ۔نواز شریف کی پوری آف شور کمپنی پکڑی گئی ۔لیکن سسٹم کو بہتر کرنے کے لئے اگر 1000بندوں کو بھی نکالنا پڑے تو نکال دینا چاہے جس سے نظام بہتر انداز سے چل سکے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :