مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز، دینی پروگرامزکیلئے گاڑی میں لیٹ کر جانا پڑا

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء): معروف مذہبی اسکالراور عالم دین مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز ہوگئی، دینی پروگراموں میں شرکت کیلئے گاڑی میں لیٹ کرسفرکرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دینی سکالرمولانا طارق جمیل ناسازی طبیعت کے باوجود دینی کاموں میں بھرپورشرکت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مولانا طارق جمیل کے قریبی لوگوں نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی درخواست کی ہے۔

سوشل میڈیا پرجاری تصاویرمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ طبیعت ناسازی کے باعث مولانا طارق جمیل گاڑی میں لیٹ کرسفرکرتے ہیں۔انہیں رائے ونڈ روانگی کے وقت بھی گاڑی میں لیٹ کر جانا پڑا۔ مگر طبیعت کی خرابی کے باوجود دین کے کاموں میں بہت زیادہ مصروف اور فکرمندہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل کی اس جان توڑ جدوجہد کو قبول فرمائے اور امت مسلمہ پر انکا سایہ تادیر قائم رکھے۔ آمین

متعلقہ عنوان :