12دلہے ایک ہی عورت سے شادی کرنے پرذلیل خوار

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء):کچھ روز قبل سرگودھا سے گرفتار کئے جانے والی صنم حسینہ کا جب اسکینڈل سامنے آیا تھا تو اس کے مطابق اس نے 8شادیاں کی تھیں لیکن جس کے بعد4دلہے اور سامنے آ گئے ہیں جن کا کہنا کہ یہ حسینہ ہم سے بھی شادی کر چکی ہے لیکن شادی سے کچھ روز بعد یہ حسینہ غائب ہو جاتی تھی جب ہم نے ان کے گھر والوں سے رابطہ کیا تو ہمیں ایک ہی جواب ملتا تھا کہ وہ کسی اور لڑکے کے ساتھ بھاگ گئی ہے لیکن اب 12دلہے ہاتھ میں اٹھائے اپنے اپنے نکاہ نامے گھوم رہے ہیں کہ ہمیں حسینہ سے ہمارا زیور اور رقم واپس لے کر دو جس پر پولیس ان کے ساتھ تاون نہیں کر رہی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے کچھ روز قبل حسینہ کو 13 ویں مرد کے ساتھ شادی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن معصوم دلہے بچارے انصاف کے منتظر ہیں جن کے ساتھ کوئی بھی تعاون نہیں رہا ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں

متعلقہ عنوان :