سال 2017 میں بھارت کی جانب سے 1170 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی،دفاعی حکام

بھارتی جارحیت سے 45شہری شہید اور 192 شہری زخمی ہوئے باسیوں کے حوصلے بلند ہیں وہ کسی ڈر اور خوف میں مبتلا نہیں ہیں اور نہ گاوں چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں ،گفتگو

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:50

لائن آف کنٹرول سے (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء) بھارتی فوج نے دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے کنٹرول لائن کے تقریبا تمام سیکٹرز مین اشتعال انگیز یوں میں اضافہ کردیا ہے اور سیکولر بھارت کے دعووں کی قلعی بھی کھل گئی ہے کہ کنٹرول لائن کے قریب بٹل سیکٹر میں دھرم سال گائوں میں ًایک مسجد میں لوگوں کو جمعہ کی نماز سے ادائیگی سے روک دیا ہے جبکہ سکول بھی دو ماہ سے بند ہے مگرآفرین وہاں کے لوگوں اور اساتذہ پر کہ انہوں نے سرنڈر کرنے کی بجائے بھارتی جارحیت کا مقابلہ شروع کر رکھا ہے۔

آن لائن کی ٹیم نے آئی ایس پی ار کے زیر اہتمام کنٹرول لائن کے بٹل اور چٍڑی کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا اور بھارتی جارحیت کے مناظراپنی انکھوں سے دیکھے مگر وہاں کک مقامی آبادی پر آفرین ہے کہ دشمن اوپر اونچی پہاڑی پر بیٹھا ہوا ہے اور نیچے یہ نہتتے بے گناہ شہری ان کہ فائرنگ کا نشانہ تو بنتے ہیں مگر اپنے گھر نہیں چھوڑتے۔

(جاری ہے)

لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر کے کاکوٹہ گاوں کو بھی بھارتی جارحیت کا نشانہ بنایا جاتا ہے، بھارت کی جانب سے بار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جاتی ہے لیکن جب پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جاتا ہے تو دشمن کی توپیں خاموش ہو جاتی ہیں۔

دفاعی حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ سال 2017 میں بھارت کی جانب سے گیارہ سو ستر بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی اور بھارتی جارحیت سے 45شہری شہید اور 192 شہری زخمی ہوئے لیکن اس گاوں کے باسیوں کے حوصلے بلند ہیں وہ کسی ڈر اور خوف میں مبتلا نہیں ہیں اور نہ گاوں چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور آخری سانس تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

بھارت کی جانب رمضان میں بھی جارحیت کا سلسلہ جاری رہتی ہے، ایک شہری کا کہنا ہے کہ اس کو افطاری کے وقت جارحیت کا نشانہ بنایا گیا اور گولی اس کی ایک طرف سے لگی اور دوسری طرف سے نکلی اور اس سے اس کی ایک انکھ بھی ضایع ہوگئی اسی طرح. ایک بارہ سالہ لڑکی یاسرہ کو سکول سے گھر آتے نشانہ بنایا گیا جس سے ان کی ٹانگ پر شیل لگا اور ڈاکٹروں کو ان کی ٹانگ کاٹنا پڑی لیکن شہریوں کا کہنا ہے کہ موت تو ایک دن آنی ہے ، بھارت کی فائرنگ سے ڈر نہیں لگتا،ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :