ختم نبوت پر ایمان ہمارے دین کا بنیادی جز ہے، جوشخص ختم نبوت پرایمان نہیں رکھتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے ،ْرانا ثناء اللہ

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء)وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر ایمان ہمارے دین کا بنیادی جز ہے، جوشخص ختم نبوت پرایمان نہیں رکھتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

(جاری ہے)

ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا پر ایسی ایسی چیزیں بنا کر چلائی جاتی ہیں جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ سوشل میڈیا پرجو کچھ چل رہا ہے باعث تشویش ہے، سوشل میڈیا پر دینی معاملات سے چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے، بعض کردار غلط فہمیاں پیدا کرتے ہیں، ان کا نام لے کر مذمت ہونی چاہیے۔