خان جیسا جھوٹا اورمکارشخص میں نے زندگی میں نہیں دیکھا، بلاول بھٹوزرداری

عمران خان منفی ہتھکنڈوں سے بنی گالہ سے وزیراعظم جاناچاہتے ہیں،میاں صاحب کرسی سے چمٹے رہے جب تک نااہل نہیں ہوئے،دونوں جماعتوں نے سیاست کوگندا کیا،خیبرپختونخواہ عوام کے سارے مسئلے حل کریں گے، 26 اکتوبرکوووٹ سے کرپٹ سیاستدانوں کوشکست دینی ہے۔پشاورمیں عوامی جلسہ سے خطاب

اتوار 22 اکتوبر 2017 17:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اکتوبر ء): پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ خان جیسا جھوٹااور مکارشخص میں نے زندگی میں نہیں دیکھا،عمران خان منفی ہتھکنڈکے ذریعے بنی گالہ سے وزیراعظم جاناچاہتے ہیں،میاں صاحب کرسی سے چمٹے رہے جب تک نااہل نہیں ہوئے،پی ٹی آئی اور ن لیگ کے دہشتگردوں سے رابط رہے،خیبرپختونخواہ عوام کے سارے مسئلے حل کریں گے، 26اکتوبرکوووٹ سے کرپٹ سیاستدانوں کوشکست دینی ہے۔

انہوں نے آج پشاورمیں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ اور پی ٹی آئی نے سیاست کوگنداکردیا۔آپ نے 26اکتوبرکواین اے 4میں ووٹ سے کرپٹ سیاستدانوں کوشکست دینی ہے۔میاں صاحب اس وقت تک کرسی سے چمٹے رہے جب تک نااہل نہیں کردیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب خان صاحب ہیں ۔جوہرقیمت پراقتدارحاصل کرناچاہتے۔عمران خان مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے اقتدارحاصل کرناچاہتے ہیں۔

ہروہ کام کرنے پرمتفق ہے کہ بنی گالہ سے وزیراعظم تک پہنچ سکے۔ایمپائرکی انگلی کودیکھتے دیکھتے اپنی بینائی کم کرلی۔کہ کب انگلی اٹھے اور وہ ناچناشروع کردے۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ ترقی کس کوکہتے ہیں کوئی ایک طبقہ بتائیں کہ عوام ترقی ہوتی ہے توکارخانے چلتے ہیں،ایکسپورٹ بڑھتی ہے،غربت میں کمی اور عوام کوروزگارملتاہے۔مزدورسے لیکرتاجر،کسان ،مڈل کلاس طبقات سب رورہے ہیں۔

سچ یہ ہے کہ ترقی ملک میں نہیں بلکہ میاں صاحب کے اثاثوں میں آئی ہے۔میاں صاحب کی ترقی دھوکہ اور خان صاحب کی تبدیلی بھی جھوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ خان جیسا جھوٹااور مکارشخص میں نے زندگی میں نہیں دیکھا۔اس نے سیاست میں گندڈال دیاہے۔یہ دوسروں کوگالی دے کرخوش ہوتے ہیں۔وہ سینئرسیاستدان جنہوں نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں۔کیاایسا گالی دینے والا اور جس کواپنی زبان پرقابونہیں وہ اس عظیم قوم کی رہنمائی کرسکتاہے؟لیڈرہوسکتا؟یہ جودنیا میں 90دنوں میں کرپشن ختم کرنے کی بات کرتاتھا کیاتبدیلی لے کرآیا؟انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں اس کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے۔

بلین ٹریزمنصوبے سے ہریالی تونہیں آئی لیکن ان کی جیبیں ضروربھرگئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پاس کوئی ایجنڈانہیں۔عمران خان خیبرپختونخواہ کے وسائل کوپنجاب کی سیاست پرخرچ کررہاہے۔سرکاری سکولوں کوپرائیویٹ کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ہسپتالوں کوبھی پرائیویٹائزکیاجارہاہے۔ٹیچرز، ڈاکٹراور نرسنگ سٹاف احتجاج کررہے ہیں۔پچھلے چارسالوں میں ایک بھی نیاہسپتال نہیں بنایا۔جبکہ سندھ میں کڈنی ،ٹراماسنٹرزاور ہسپتال قائم کیے گئے ان تمام میں مفت علاج ہوتاہے۔تنگی مائن سمیت بڑے منصوبوں میں کرپشن جاری ہے۔