ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے نکال دیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اکتوبر ء) ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے کچھ روز قبل پارٹی قیادت پر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اسی تمام صورتحال کے باعث اب ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔