نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری اور ن لیگ کے جاوید لطیف کے درمیان ہاتھا پائی، گالم گلوچ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اکتوبر ء) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری اور ن لیگ کے جاوید لطیف کے درمیان ہاتھا پائی، گالم گلوچ ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان شدید جھگڑا ہوا۔

(جاری ہے)

پروگرام کے دوران ن لیگ کے رہنما کی جانب سے بار بار ہاتھ مارے جانے پر تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری غصے میں آگئے اور پھر دونوں رہنماوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ ہاتھا پائی کیساتھ ساتھ دونوں رہنماوں کے درمیان شدید گالم گلوچ بھی ہوئی۔ اس موقع پر پروگرام کے دیگر شرکاء نے دونوں رہنماوں کے درمیان بیچ بچاو کروایا۔