نوازشریف کی نیب کے تین ریفرنسزایک ریفرنس میں تبدیل کرنے کی استدعا مسترد،نواز شریف پر تیسرے ریفرنس میں بھی فرد جرم عائد

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اکتوبر ء): مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نیب میں تین ریفرنسز کے معاملے پراہم پیش رفت ہوئی ہے۔سپریم کورٹ نے نوازشریف کی نیب کے تین ریفرنسزکوایک ریفرنس میں تبدیل کرنے کی استدعا مسترد کردی، نوازشریف نے گزشتہ ہفتے نیب میں تین ریفرنسزکو ایک ریفرنس میں تبدیل کرنے کی درخواست دائرکی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی نیب کے تین ریفرنسز ایک ریفرنس میں تبدیل کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی ہے۔ع دالت کے مطابق درخواست گزارپہلے ہی اپنی داد رسی کا فورم استعمال کرچکا ہے۔ درخواست گزارنے مطلوبہ سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ نہیں لگایا۔ اسی طرح سپریم کورٹ بھی پہلے درخواست گزارکیخلاف فیصلہ دے چکی ہے۔

(جاری ہے)

اسی لیے سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کیخلاف درخواست دائرنہیں ہوسکتی۔

ادھر احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پر تیسرے ریفرنس میں بھی فرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور نیب کے گواہ جہانگیر احمد کو بھی طلب کر لیا۔ محمد نواز شریف کے نمائندے ظافر خان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا بیان عدالت میں پڑھ کر سنایا کہ میں تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں، ٹرائل کا سامنا کروں گا، آئین پاکستان شفاف ٹرائل کا حق دیتا ہے۔

جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بھی سابق وزیراعظم نواز شریف پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ اس ریفرنس میں نامزد حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور قرار دیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فرد جرم کے نکات پڑھ کر سنائے۔ نواز شریف کے نمائندے ظافر خان نے صحت جرم سے انکار کر دیا اور سابق وزیراعظم کا بیان عدالت میں پڑھ کر سنایا کہ میں تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں، میں اس ریفرنس میں ٹرائل کا سامنا کروں گا، آئین پاکستان شفاف ٹرائل کا حق دیتا ہے۔

عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے بعد سماعت 26 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہ جہانگیر احمد کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا جس کا تعلق ان لینڈ ریونیو سے ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو نواز شریف پر ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر تینوں نے فرد جرم میں عائد الزامات کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :