پاکستان نے غیر ریاستی عناصر کی کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں تک رسائی اور استعمال کے خطرات سے نمٹنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں،

ان کے غلط ہاتھوں میں جانے کا کوئی خطرہ نہیں، پاکستانی مندوب کا جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ و بین الاقوامی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اکتوبر ء)جینوا میں اقوام متحدہ کے لئے پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل نے کیمیائی ہتھیاروں کے غلط ہاتھوں میں جانے کے حوالے سے عالمی برادری کے خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے غیر ریاستی عناصر کی کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں تک رسائی اور استعمال کے خطرات سے نمٹنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

پاکستان کے مستقل نمائندہ نے کیمیائی ہتھیاروں کے غلط ہاتھوں میں جانے کے حوالے سے عالمی برادری کے خدشات کو دور کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ و بین الاقوامی سلامتی کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پاکستان اس قسم کے خطرات سے نمٹنے متعدد اقدامات کئے ہیں۔اس سلسلے میں پاکستان کیمیائی اور حیاتیاتی دہشت گردی کی کارروائیوں کی نگرانی کیلئے انٹرنیشنل کنونش کی روسی تجویز کی حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

فرخ عامل نے کہا کہ پاکستان کہیں بھی اور کسی کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق کنونشنز بین الاقوامی سیکورٹی آرکیٹکچر کے دو اہم ستون ہیں۔ دونوں کا بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی جزوی یا مکمل تلفی میں اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے حوالے سے مکمل پر عزم ہے اور تنظیم کی سرگرمیوں میں فعال شرکت جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :